پولیو کے خاتمہ کے لئے والدین کی اولین ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا

Published on January 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیاکا ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز تحصیل اوکاڑہ اور تحصیل رینالہ خورد کا دورہ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ سید اظہر عباس نقوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مختلف ٹرانزنٹ پوائنٹس پر انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا انہوں نے وہاں پر موجود بچوں کی انگلیوں پر انسداد پولیو کے قطرے پینے کے بعدلگائے گئے نشانات کو بھی چیک کیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے والدین کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اس جاری مہم کے دوران اپنے بچوں کو انسدا د پولیو ویکسیئن کے قطرے ضرور پلوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme