بانی پاکستان محمد علی جناح بااصول، انصاف پسند اور جرات مند مدبر لیڈر تھے۔ سینیٹر کامل علی آغا

Published on September 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

لاہور(یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سینیٹر کامل علی آغا نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مملکت خداد داد پاکستان کی تعمیر و ترقی کا راز صرف اور صرف قائداعظم کے رہنما اصول اور ان کے ویژن پر عمل کرنے میں ہی پنہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح بااصول، انصاف پسند اور جرات مند مدبر لیڈر تھے اور تحمل، برداشت،رواداری اور انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام بانی پاکستان کا خواب تھا،وہ برصغیر کے مسلمانوں کو حقیقی طور پر استعماری طاقتوں سے آزاد کرانے کے خواہشمند تھے، لیکن ہم آج قائد کی روح سے شرمندہ ہیں ہم نے خودداری اور خودمختاری کو چھوڑ کر مغرب کی غلامی کو پھر سے قبول کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے اور غریب عوام کا معیار زندگی بلند ہو،افسوس یہاں اس کے برعکس امیر،امیر سے امیر تر اور غریبوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں،آج کے سیاسی لیڈرز ریاست سے زیادہ سیاست بچانے اور ملکی مفادات پر اپنے ذاتی مفاد کو مقدم سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے، ہمیں پاکستان کو صحیح معنوں میں آزاد اور وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی،ہمیں بحیثیت قوم قائد اعظم کے سنہری اصولوں، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہیئے۔ اور پاکستان کو اغیار کے تسلط سے ہمیشہ کے لئے نجات دلائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy