ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز کا کڈنی سنٹر الائیڈ ہسپتال کا دورہ

Published on January 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

ڈائیلاسز وارڈ میں گردوں کے مریضوں کے بہترین علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز نے کڈنی سنٹر الائیڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور کڈنی رینل ٹرانسپلانٹیشن کی دوبارہ رجسٹریشن کے امور کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز/سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ،ایم ایس ڈاکٹر ارشد چیمہ اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے رجسٹریشن کی رینیول کے لئے انتظامات دیکھے اور کڈنی ٹرانسپلانٹیشن کے طریقہ کار ودیگر متعلقہ سروسز پر بریفنگ لی۔انہوں نے ڈائیلاسز مشینوں کی فنکشنل حالت کاجائزہ لیا اور کہا کہ ڈائیلاسز مشینوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ڈائیلاسز رجسٹریشن کاؤنٹر پر ضروری انتظامات کو بھی چیک کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ڈائیلاسز وارڈ میں گردوں کے مریضوں کے بہترین علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题