مشکل حالات میں درست فیصلے مسائل کے لئے حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Published on January 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں درست فیصلے مسائل کے لئے حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ہمیں لوگوں کی سہولت اور آسانی کو ہر چیز پر مقدم رکھنا ہے اس کے لئے پرائس مجسٹریٹس اپنی انتظامی صلاحیتوں اور حکومتی اختیار ات کو بروئے کار لائیں گرانفروش،ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنا ئیں فیلڈ میں پھلوں سبزیوں کی کوالٹی پر بھی نظر رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبد الجبار گجر،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اور پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسرآئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں اشیاء ضروریہ کے سٹاک خصوصاََ چینی،آٹا،دالوں کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھیں اور دوسرے شہروں سے اوکاڑہ کو فراہم کی جانے والی اشیاء میں کسی جگہ پر بھی تعطل نہیں ہونا چاہیے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اوکاڑ ہ کی تینوں تحصیلوں کے پرائس مجسٹریٹس کی انفرادی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں۔سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ نے پرائس مجسٹریٹس کی کار کردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes