سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین مالکان اراضی کا پرامن احتجاج تیرھویں روز میں داخل

Published on April 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی)سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین مالکان اراضی کا پرامن احتجاج تیرھویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ مالکان نے اڑتالیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے اور انہیں ان کا حق نہ دیا گیا تو نقصان کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہو گی،ان خیالات کا اظہار مالکان متاثرین سکی کناری ڈیم کے حقوق کیلئے سرگرم عمل تنویر عالم نے احتجاج کے تیرھویں روز پارس کے مقام پر ایک بڑے عوامی اجتماع اور احتجاج پر مامور متاثرہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس سے قبل ممتاز عالم دین خطیب جامع مسجد امام جعفر صادق پارس سید زوار حسین الصادقی ایک بڑے قافلے کے ہمراہ متاثرین کے احتجاجی کیمپ میں داخل ہوئے اور انہوں نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا،احتجاجی مظاہرین نے اپنے بنیادی و اہم مطالبات میں انتظامیہ کے سامنے اڑتالیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن مقرر کر کے واضح کیا کہ اگر انہیں ان کا حق نہ دیا گیا تو پھر ان کے احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہو جائے گا اور کسی بھی قسم کی بدامنی کی صورت میں تمام تر ذمہ داری بھی انتظامیہ پر عائد ہو گی،انہوں نے اپنے مطالبات میں واضح کیا کہ چار سو باسٹھ مکانات کا معاوضہ دیا جائے،ایک لاکھ روپے اضافی جو کہ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی جانب سے تسلیم۔کیے گئے مطالبات میں سے ایک تھا اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ اننکی قیمتی دیار کی لکڑ سے زبردستی پچاس فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے جو کہ غیر قانونی اور ان کے حقوق کی تلفی ہے،احتجاجی کیمپ میں مقامی و غیر مقامی شخصیات کے علاوہ نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت یوتھ ایم پی اے سید نعیم انور شاہ،جماعت اسلامی کے محمد فیاض،خطیب سید زوار حسین الصادقی،مالکان اراضی سمیت کئی اہم شخصیات نے بھی اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر تنویر عالم کا کہنا تھا کہ ان کے جائز مطالبات ہیں اور اور وہ اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے،ان کی قربانیوں۔کے سبب پورا ملک روشن ہونے جا رہا ہے جبکہ ان کے بنیادی حقوق ہی ان سے چھینے جا رہے ہیں،انہوں۔نے اڑتالیس گھنٹوں کے ڈیڈ لائن کی قرار داد منظور کراتے ہوئے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ۔متعلقہ اتھارٹی کو مجبور کریں کہ مالکان اراضی کے حقوق انہیں دیے جائیں بصورت دیگر کسی بھی غیر ممکنہ صورتحال کی ذمہ دار متعلقہ اتھارٹی اور انتظامیہ خود ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog