ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،10 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم

Published on January 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد بشیر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اس موقع پر سول جج محمد کاشف پاشابھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اندرون جیل ہسپتال کا دورہ کرکے قیدی مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کی جانے والی سہولیات چیک کیں اور مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے نوعمر وارڈ،خواتین وارڈ،کچن اسیران اور بیرکس وسیلز کا بھی معائنہ کیااورجیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اسیران سے مسائل بھی دریافت کئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث10اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر علی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کامران مقبول نے جیل کے جملہ انتظامات پر بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题