یورینیم افزودگی ایران کا بنیادی حق ہے،نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی

Published on February 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

\"6\"
تہران ۔۔۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ کوئی بھی جوہری تنصیب بند نہیں کی جائے گی اور یورینیم افزودگی بھی جاری رکھی جائے گی جو ایران کا بنیادی حق ہے۔ وہ تہران میں یورپی یونین ممالک کے سفیروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ نائب وزیر خارجہ برائے یورپی یونین اور امریکی امور ماجد تخت روانچی نے یورپی سفیروں سے کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر قائم ہے۔ آئندہ ہفتے ایرانی مذاکرات کاروں کا وفد ویانا روانہ ہوگا جہاں چھ بڑی قوتوں اور ایران کے درمیان حتمی جوہری معاہدے کے لئے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کے دوران ہمیشہ مثبت سوچ اپنائی اور اب بھی اعتماد کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوگا۔ امید ہے کہ دوسرے فریق بھی آگے بڑھنے کی سوچ اپنائیں گے تاکہ جوہری تنازعہ کا مستقل حل نکالا جاسکے۔ ایران نے اپنی ڈیڈ لائن طے کر رکھی ہے جس کے بارے میں بڑی قوتوں کو مذاکرات کے دوران آگاہ کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme