کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی اولین ترجیح ہے اے سی بوریوالہ عادل عمر

Published on January 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

بورے والا (یواین پی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا عادل عمر نے کھاد کی دکانوں اور میرج ہالز کا وزٹ کیا اور خلاف ورزیوں پر دو لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ، ایک دکان سیل ، ایک مقدمہ کا اندراج اور 4افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کھاد ڈیلرز کو خلاف ورزی پر ایک لاکھ 75ہزار روپے جرمانے ، ایک دکان سیل ، ایک مقدمہ اور 3افراد کو گرفتار کروایا۔ اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی اولین ترجیح ہے کھاد ڈیلرز اور دکاندار ناجائز منافع خوری سے گریز کریں کسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا جو بھی کھاد کی ذخیرہ اندوزی یا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے مختلف میرج ہال کا بھی وزٹ کیا اور خلاف ورزی پر 50ہزار جرمانہ کیا اور ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میرج ہال مالکان ون ڈیش کی پابندی کو یقینی بنائیں ون ڈش کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy