فیصل آباد،پھل وسبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے پر جرمانے

Published on November 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پھل وسبزیاں مہنگے داموں فروخت اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں دکانداروں وریڑھی فروشوں کو 14ہزار500 روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر 35انسپکشنز کیں اورگرانفروشی پر ایکشن لیا۔انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ مقررہ نرخ پر اشیاءفروخت کریں اور ہر شے کا الگ پرائس بورڈ نمایاں طور پر آویزاں کریں بصورت دیگر وہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes