تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے معراج سے 4لاکھ 50ہزار روپے چھین لیئے

Published on February 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

کاہنہ/ سندر شریف(یواین پی) تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے معراج سے 4لاکھ 50ہزار روپے چھین لیئے،جوہر ٹاون سے تنویر سے 7 لاکھ کی نقدی و موبائل فون چھین کرلے گئے، سرکل رائیونڈ تھانہ سندر میں نامعلوم چور فاروق کے گھر سے 5لاکھ، لیپ ٹاپ، طلائی زیورات، گھڑیاں اور موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے، ماڈل ٹاون کے علاقے میں منظور کے گھر سے نامعلوم چور 4 لاکھ،پرائز بانڈ،گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے،فیصل ٹاون،بادامی باغ،نواں کوٹ،سندر، مصطفی ٹاون، چوہنگ اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹاون، شادمان، نشتر کالونی، ماڈل ٹاون، ڈیفنس، اچھرہ، جنوبی چھاونی، نصیر آباد اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog