شہید صحافی عزیز میمن کیس کو بیچنے کی تیاری کی جاری ہے،ہم وارث ہیں آہستہ زاری

Published on February 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

نوشہرو فیروز(یواین پی)شہید صحافی عزیز میمن کیس کو بیچنے کی تیاری کی جاری ہے،ہم وارث ہیں اورہمارے بغیر ہی میرے جیٹھ نے ملزمان سے فیصلہ کرلیا ہے، شہید کی بیوہ کی آہستہ زاریتفصیلات کے مطابق تین سال قبل 16 فروری کو محراب پور میں بے دردی سے قتل ہونے والے شہید صحافی عزیز میمن کی بیوہ نجمہ میمن اور بیٹوں فائق میمن، فواد میمن کی پرپس کانفرنس حکومتی اور صحافتی تنظیموں کو انصاف کیلئے ساتھ دینے کا مطالبہ کردیا بیوہ شہید صحافی عزیز میمن نے بیٹوں کے ہمراہ کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئیں انکا کہنا تھا کہ میرے مقتول شوہر کے کیس کو بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے اطلاع ہے کہ مقتول عزیز میمن کیس کے فریادی میرے جیٹھ نے قاتلوں سے فیصلہ کرلیا ہے مگر ہمیں بتانا تک گوارا نہیں کیا جب ہم جیٹھ سے اس حوالے سے پوچھا تو اس نے ہم سے ناطہ ہی توڑ دیا ہے جبکہ گزشتہ تین سالوں میں بھی یہ کبھی ہمارے گھر نہیں آیا شہید صحافی عزیز میمن کے بچے بھوک مر رہے ہیں توایسے میں اس کے نام پردوسروں سے چندے مانگ کر برسی منانے کا آخرفائدہ کیا ہے گزشتہ تین سالوں میں حکومتی یا خاندانی طور پرہماری کوئی امداد نہیں کی گئی شہید عزیز کا بیٹا نوکری کیلئے کراچی کے دھکے کھا کھا کر مجبوراً ایک دکان کھول کر بیٹھ گیا ہے اور میں سب کو واضح کرتی چلوں کہ میرا جیٹھ نہیں بلکہ ہم شہید عزیز میمن کے وارث ہیں جیٹھ کو فیصلے کا کوئی حق نہیں ہے میرے اور عزیز کے بچوں کے بغیر شہید عزیز میمن کیلئے ہونے والے کسی فیصلے کو ہم نہیں مانتے شہید صحافی کے بیٹے فائق عزیز کا کہنا تھا کہ بھوک و بدحالی کے باعث قرض لے لیکر لاکھوں روپے کے مقروض ہوچکے ہیں باپ کے قتل پر دیئے جانے والے سب آسرے جھوٹے ثابت ہوئے کسی نے کچھ نہیں کیا کوئی ساتھ نہیں دیا میرے والد کے ساتھی اور باشعور صحافی آگے آئیں ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے خدارا ہمیں انصاف دلوائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes