جاوید ہاشمی نے وزیر اعظم سے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا

Published on April 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

لاہور (یواین پی) جاوید ہاشمی نے ملک میں انتخابات کروانے کامطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے۔ معروف صحافی اقرار الحسن کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ٹوئٹ کی گئی جس میں جاوید ہاشمی شہباز شریف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔اقرار الحسن نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے بھی “امپورٹڈ حکومت نامنظور” کہہ دیا۔ جاوید ہاشمی کل بھی ٹھیک کہہ رہے تھے اور آج بھی درست فرما رہے ہیں۔ ویڈیو پیغام میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات کرانے چاہیئں، ایک سیٹ کیلئے میں چپ نہیں رہ سکتا۔مسلم لیگ ن کو بھی کہتا ہوں یہ جیسے کابینہ بنا رہے ہیں، ایسے نہیں بنے گی، لوگ اس کو قبول بھی نہیں کریں گے۔جب تک عمران خان کو ہٹانا تھا، قوم تب تک آپ کے ساتھ تھی، عمران خان کو ہٹانے کے بعد قوم آپ کو جائز وزیر اعظم نہیں مانتی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے بھی مسلسل انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کی جانب سے کراچی جلسے میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ باہر نکلیں اور نئے انتخابات کا مطالبہ کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog