جو کا آٹا، روٹی، دلیہ، پانی، ستو و دیگر مصنوعات انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید،طبی ماہرین

Published on February 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پنجاب طبی کونسل کے ماہرین طب نے کہا کہ جو کا آٹا، روٹی، دلیہ، پانی، ستو و دیگر مصنوعات انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید، گندم کے آٹے کا متبادل، بہترین فوڈ سپلیمنٹ اور 100سے زائد خطرناک امراض سے بچاؤ کا ذریعہ ہے جس میں شامل بیٹا گلو کان اور حل پذیر ریشے کے علاوہ 22فیٹی ایسڈز، 18امائنو ایسڈز اور تمام 8کے 8ضروری امائنو ایسڈز بھی شامل ہیں جو تپ دق، ملیریا، ہیضہ، سرطان، یرقان، نمونیہ سمیت 100کے قریب خطر ناک بیماریوں کا علاج، تدارک اور قد بڑھانے کیلئے انتہائی اکثیر کا درجہ رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ غذائی اہمیت کے لحاظ سے جو کے آٹے کو گندم کے آٹے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہےانہوں نے کہا کہ خوردنی اجناس میں جو کے علاوہ مکئی کو بھی خوراک کے اہم ترین جزو کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بنی نو ع انسان کو جو کی حقیقی افادیت کا علم ہو تو وہ تمام غذائی اشیا ترک کر کے 8ہزار سالوں سے انبیا، متقیوں، پرہیز گاروں کی پسندیدہ غذا جو کو اپنا پسندیدہ فوڈ سپلیمنٹ بنا لیں۔ انہوں نے بتا یا کہ جو کے اجزامیں شامل پانی، نائٹروجنی مرکبات، گوند، چینی اور چربی کی معمولی اعلیٰ مقدار کے علاوہ اس میں شامل سٹارچ انسان کو کولیسٹرول سے بچانے، جسم کو فربہ ہونے سے روکنے اور چست و سمارٹ رکھنے میں بھی انتہائی معاون ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy