پشاور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں طالبات نے میدان مار لیا

Published on July 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

01
پشاور(یو این پی)پشاور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں طالبات نے میدان مارلیا،پہلی تینوں پوزیشنیں جناح کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبات لے اڑیں پاغندہ مایار نے ایک ہزار آٹھ نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کارپینٹر کی بیٹی نےجنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔تفصیلات کےمطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے سالانہ امتحان 2016 کےنتائج کا اعلان کردیا پشاور کے جناح کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے حسب روایت ایک بارپھرمیدان مارلیا اور پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات لے اڑیں جناح کالج کی طالبہ اور ضلع ناظم مردان کی صاحبزادی پاغندہ مایار نے گیارہ سو میں سے ایک ہزار آٹھ نمبرلےکرپہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ بیٹی کی کامیابی پر خوش والد نے قوم کی ترقی کےلئے بچیوں کی تعلیم کولازمی قراردیا۔جناح کالج کی سعیدہ بتول اور آمینہ خان نے ایک ہزار سات نمبر لے کر دوسری جبکہ جناح کالج کی زینب نواز اور اسلامیہ کالج کی صفینہ تنویر نے ایک ہزار تین نمبرلےکرتیسری پوزیشن حاصل کی جنرل سائنس گروپ میں کارپنٹرکی بیٹی ایمن ایوب نے پہلی پوزیشن حاصل کرکےوالد کا خواب پورا کردیا۔انٹرمیڈیٹ سال دوئم سالانہ امتحان 2016 میں 49 ہزارایک سو چونتیس امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 38 ہزار تین سو اکیاون کامیاب ہوئے کامیاب ہونے والوں کی شرح 78 فیصد رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes