نومنتخب عہدے داران حلف وفاداری کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں شہباز احمد خان

Published on February 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

فاروق آباد (یواین پی) پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں گروپ لیڈر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان جنرل سیکرٹری اسلام غازی اور جملہ اراکین نے خصوصی شرکت کی گروپ لیڈر شہباز خان نے نو منتخب عہدے داران پریس کلب فاروق آباد سے انکے عہدے کا حلف لیا تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہباز خان نے کہا نومنتخب عہدے داران حلف وفاداری کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں اہل صحافت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرتی اصلاح کے لئے ملکر کام کریں فاروق آباد میں بے تحاشہ مسائل جنم لے چکے ہیں جن کے پختہ حل کے لئے مقامی میڈیا اہم کردار ادا کرے پاکستان میں صحافتی امور کی انجام دیہی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے آئے روز سئنیر صحافیوں کا قتل عام ہو رہا ہے جبکہ شہادت کے بعد صحافیوں کے اہل خانہ کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور انہیں کوئی مدد فراہم نہیں کی جاتی موجودہ حکومت کا صحافیوں کے لئے سنجیدہ نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题