گلابی سنڈی کپاس کی چھڑیوں کے ٹینڈوں میں سرمئی نیند پوری کر کے اگلے سال کی فصل میں منتقلی کا باعث بنتی ہیں

Published on February 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر) کپاس کی گلابی سنڈی سے ہر سال 10 لاکھ گانٹھوں کا نقصان ہوتا ہے جو ملکی معیشت کو اربوں روپے کاخسارہ ہوتا ہے۔کیمیاوی انسداد کے ساتھ آف سیزن مینجمنٹ اہم ہے۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے تاندلیانوالہ چک نمبر411 گ۔ ب میں زمینداروں سے زرعی سیمینار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک بارے حکومتی تدابیر و تجاویز سے آگاہ کیا اور کہا کہ کسان بھائیوں کو چاہیے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر کے ملکی مفاد میں چلیں اور کپاس کی چھڑیوں کے ساتھ ٹینڈوں کو پہلے بطور ایندھن استعمال کرکے فورا تلف کر دیں تا کہ آئندہ سیزن کپاس میں گلابی سنڈی کے حملے سے بچا جا سکے۔کاٹی ہوئی چھڑیوں کو کھیتوں سے نکال کر چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر عمودی حالت میں دھوپ میں اس طرح رکھیں کہ ان کے مڈھ زمین کی جانب ہوں۔کپاس کے بقیہ ان کھلے اور متاثرہ ٹینڈوں کو بھی تلف کریں کیونکہ ایسے 80 فیصد ٹینڈوں میں سرمائی نیند سوئی ہوئی گلابی سنڈی موجود ہوتی ہے۔ کپاس کی چھٹریوں کو الٹ پلٹ کریں تا کہ دھوپ لگنے سے سرمائی نیند سوئی ہوئی سنڈی پیوپا میں تبدیل ہو جائے اور ان سے پروانے نکل کر مر جائیں۔انہوں نے کہا کہ بیج کے لئے ذخیرہ شدہ کپاس اور بیج کو زہریلی گیس کی دھونی دیں تاکہ ان میں موجود سنڈیاں تلف ہو جائیں اور ہماری آئندہ آنے والی فصل اس کے حملہ سے محفوظ رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes