بھنڈی توری کی قسم سبز پری بہترین پیداوارکی ضامن ہے،محکمہ زراعت

Published on February 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کاشتکار شاندار نتائج کی حامل بھنڈی توری کی قسم سبز پری کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں جو دیگر اقسام سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تیز رفتاربڑھوتری اور ہرقسم کی بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت کی بھی حامل ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے مطابق عام حالات میں اگر درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تو پھر بھنڈی توری کے بیج کا اگا¶ متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھنڈی توری کی بڑھوتری کیلئے 20سے30ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت اچھے نتائج کاحامل ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بھنڈی توری کی عام کاشت کیلئے اچھے اگا¶ والا 10سے20کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری و منظور شدہ بیجوں کے استعمال سے کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme