باجرے کی اقسام ایم بی 87 ملٹی کٹ باجرہ اور سرگودھا باجرہ 2011کاشت کریں محکمہ زراعت

Published on March 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کاشتکار باجرے کی اقسام ایم بی 87 ملٹی کٹ باجرہ اور سرگودھا باجرہ 2011کاشت کرکے شاندار فصل حاصل کر سکتے ہیں جبکہ مذکورہ اقسام کو کلراٹھی اور سیم زدہ زمینوں کے علاوہ ہرقسم کی زمین پر کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پانی کے اچھے نکاس والی ہلکی میرازمین باجرے کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ باجرے کی بطور چارہ کاشت کیلئے4سے 6کلوگرام جبکہ صرف دانے کیلئے 2 سے 3کلوگرام بیج فی ایکڑ کاشت کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ چونکہ تصدیق شدہ، صاف ستھرا اور صحت مند بیج اچھی پیداوار کاضامن ہوتا ہے اسلئے بوائی سے پہلے بیج کو اچھی طرح صاف کرلینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اگر چارے کی اگیتی فصل میں باجرے کے ساتھ رواں کو ملا کر کاشت کیاجائے تو چارے کی غذائیت اور پیداوار بھی بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار عام طورپر باجرے کو بذریعہ چھٹہ کاشت کرتے ہیں لیکن ایک ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں بذریعہ ڈرل بوائی کی صورت میں چارے اور بیج کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیج کے بہتر اگاؤ کیلئے بوائی صبح کے وقت یا سورج غروب ہونے سے پہلے تر وتر حالت میں کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes