اسٹیبلشمنٹ نے مجھے تین آفرز د یں عدم اعتماد، استعفی یا نئے انتخابات، وزیراعظم

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ نے انہیں تحریک عدم اعتماد، استعفی یا الیکشن کی آفر دی۔ ترقی پذیرملکوں کو میر جعفر اور میر صادق کے ذریعے کنٹرول کیا گیا، ملک فتح کرنے کی ضرورت نہیں ایسا آدمی بٹھا دیں جو آپ کہیں وہ کرے، ایسا شخص بٹھا دیں جو ذاتی مفادکیلئے ملک کامفاد قربان کردے۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے اگست سے اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ گیم چل رہا ہے، لندن سے منصوبہ بندی ہورہی تھی، ایجنسیز کی رپورٹ تھی، میں کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کروں گا، پاکستان کو مضبوط فوج کی ضرورت ہے، اگر مضبوط فوج نہ ہوتو دشمن ہمارے تین ٹکڑے کرسکتا ہے، جن ملکوں کے پاس مضبوط فوج نہیں تھی انہیں ٹکڑے کیا گیا، ہم اپنی فوج کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں۔ نواز شریف سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور اس کی بیٹی نے کھل کر فوج کو برا بھلا کہا، ججوں کو خریدنا اور پلاٹ دینا یہ سب اس نے شروع کیا، ان کی کوشش ہے اقتدار میں آئیں، نیب کو ختم کریں، یہ نوازشریف کی نااہلی ختم کریں گے اور نواز شریف کو بحال کریں گے۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے اپنی حکومت بچانے کیلئے این آر او دیا، مجھے حکومت بچانا ہوتی تو پہلے دن این آر او دے دیتا، مشرف نے ان ڈاکوں کو معاف کرکے سب سے بڑا ظلم کیا، حکومت چلی جائے، جان چلی جائے، کبھی این آر او نہیں دوں گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题