پاسپورٹ آفس شیخوپورہ میں ایجنٹ مافیا کا راج ،بغیر رشوت کے کام ناممکن

Published on March 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)پاسپورٹ آفس شیخوپورہ میں ایجنٹ مافیا کا راج رشوت دینے والوں کا کام منٹوں میں جبکہ رشوت نہ دینے والوں کا کام التوا کا شکار عوامی حلقوں نے نگران وزیراعلی محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا شہریوں کے مطابق پاسپورٹ آفس شیخوپورہ میں درجنوں ایجنٹ مافیا رشوت کی خاطر مکھیوں کی طرح پاسپورٹ آفس کے اطراف منڈلا رہے ہیں جو پاسپورٹ پر ڈبل ایڈریس کو سنگل ایڈریس میں تبدیل کرانے اور ارجنٹ پاسپورٹ دینے کی منہ مانگی رقم وصول کر رہے ہیں جس میں 12سو روپے سے لیکر اڑھائی ہزار روپے تک جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ اورترمیم کرانے کے لیے3سے5ہزار روپے تک مک مکاکرتے ہیں ایجنٹ مافیا سرکاری اہلکاروں سے ملکر خود بھی جیبیں گرم کررہے ہیں جبکہ افسران کی بھی موٹی دیہاڑیاں لگوارہے ہیں ایک ایجنٹ78ہزار روپے ماہانہ کما کر افسران کو بھی کھلا ر ہا ہے اورخود بھی کھا رہا ہے عام آدمی سارا سارا دن لمبی قطاروں میں ذلیل وخوار ہونے کے بعد مختلف اعتراضات کاشکار ہوکر ایجنٹوں کو پیسے دینے پر مجبور ہے پاسپورٹ آفس میں موجود کالی بھیڑوں کی کرپشن کے متعلق موقف جاننے کے لیے جب ڈائریکٹر پاسپورٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes