سابق صدر رفیق تارڑ کی پنشن مراعات کیس کی سماعت27 جون تک ملتوی

Published on May 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

4
لاہور ۔۔۔لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی پنشن مراعات کیس کی سماعت ستائیس جون تک ملتوی کر تے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ۔جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل نے دلائل دئیے کہ آئین کے مطابق صدر پاکستان کو کسی صورت عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا، صدر اس وقت تک عہدے پر فائز رہتا ہے جب تک دوسرا آئینی صدر حلف نہ اٹھا لے۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ جنرل( ر )پرویز مشرف نے غیر آئینی طور پر رفیق تارڑ کو عہدے سے برطرف کیا اور ابھی تک انھیں سابق صدر کی پنشن اور مراعات نہیں دی گئیں۔اس لئے عدالت حکم دے کہ سابق صدر کو تمام مراعات دی جائیں۔ عدالت نے مزید سماعت27 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو دلائل کے طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes