فاروق آباد،چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 4رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

Published on March 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

ملزمان کے قبضے سے چار لاکھ روپے نقدی اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد ہوا ہے ایس ایچ او سید ظہیر عالم
فاروق آباد(یواین پی) تھانہ سٹی پولیس نے چوری ڈکیتی اور راہ زنی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب 4رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے چار لاکھ روپے نقدی اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد ہوا ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی سید ظہیر عالم شاہ کے مطابق حمادی گینگ وار کے گرفتار چاروں مسلح ملزمان چوری ڈکیتی راہ زنی کی سنگین وارداتوں میں ضلع بھر کی پولیس کو مطلوب تھے زیر تفتیش ملزمان میں سرغنہ حماد عرف حمادی,علی رضا,زاہد مرسلین,اور واجد شامل ہیں جو موٹر سائیکلیں چھیننے کے علاوہ دوکانوں پر اسلحے کی نوک پر ڈکیتیاں کرتے ملزمان عرصہ دراز سے پنجاب پولیس کے لئے درد سر بنے ہوئے تھے آخر کار سٹی پولیس نے ڈی پی او شیخوپورہ زاھد نواز مروت کی خصوصی ہدائیت پر ملزمان کو گرفتار کرلیا دوران تفتیش ملزمان نے جرائم کی کئی سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے تفتیش کا دائرہ کار مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو شیخوپورہ جیل منتقل کردیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy