سی ڈی اے کے عیدالاضحی کی تعطیلات کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے خصوصی انتظامات

Published on October 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

de
اسلام آباد (یواین پی) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے جاری مہم کیلئے خصوصی انتظامات کئے۔ اس سلسلہ میں مختلف علاقوں میں مچھر مار سپرے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مربوط کوششیں کی جائیں اور بالخصوص ٹائر کی دکانوں اور دیگر تجاوزات کی نگرانی کی جائے جہاں کھڑے پانی میں ڈینگی مچھر کا احتمال ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود بھی ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات اختیار کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ گملوں، برتنوں یا کھلی جگہوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ گھروں کی کھڑکیوں دروازوں پر جال لگائیں اور وقتاً فوقتاً مچھر مار سپرے کرائیں۔ سی ڈی اے نے بھی متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مختلف مقامات بالخصوص جن جگہوں جانور ذبح کئے گئے وہاں سپرے کی جائے اور آلائشوں اور کوڑا کرکٹ کو ہنگامی طور پر اٹھایا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog