فاروق آباد ، نوسر باز خود کو ایس ایچ او ظاہر کرکے ہزاروں روپے کا قیمتی سامان لے کر رفو چکر

Published on March 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) فاروق آباد میں نوسر باز خود کو ایس ایچ او ظاہر کرکے ہزاروں روپے کا قیمتی سامان لے کر رفو چکر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری فاروق آباد میں نوسر باز خود کو ایس ایچ او تھانہ سٹی ظاہر کرکے دکاندار سے 21200 کا قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہوگیا پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے نوسر باز کی فوٹیج حاصل کر لی نوسر باز نے ہارڈ وئیر سٹور کے مالک رانا قاسم سے 21200روپے مالیت کا آئل پینٹ لے کر کہا کہ جلد بازی میں میرا بٹوا تھانے میں رہ گیا ہے رقم آپکے موبائل فون پر بذریعہ کیش کرا دیتا ہوں فون نمبر لینے کے بعد ملزم پینٹ کاسامان لے کر موقعہ سے فرار ہوگیا پولیس نے سٹور مالک کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نوسر باز کی تلاش جاری ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme