عوامی نیشنل پارٹی جدہ کا ماہانہ اجلاس

Published on May 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

Wali
جدہ سعودی عرب( زکیر احمد بھٹی) عوامی نیشنل پارٹی جدہ کا ماہانہ اجلاس گذشتہ روز ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے صدر.نوشیران خٹک نے کی اجلاس کے کاروائی اے این پی جدہ کے عثمان گل خٹک نے سنبھالے ہوئے تھے . اجلاس کی کاروائی تلاوتِ کلام پاک سے شروع ہوا . اجلاس کے دوران اے این پی جدہ کے ورکر حاجی زربت خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور حاجی زربت خان کے مغفرت کی دعا کرائی گئی. اور اس کے پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا گیا . اور اجلاس میں کراچی کے پختون بستیوں میں بنیادی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رابط مهم تیز کیا جائے گا. تاکہ پارٹی ورکر کو اپنے قائد اسفندیار ولی خان کے قیادت پر اعتماد کے فقدان پر مخالفین کے پروپیگنڈے کا بھر پور جواب دیا جائے . عوامی نیشنل پارٹی جدہ اپنے قائد اسفندیار ولی خان کے قیادت میں متحد ہے . عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے اجلاس میں کارکنوں کو اور تمام پختنوں سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رہنے والے مقامی قوانین کا احترام ہم سب پر لازمی ہے کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ہماری قوم کا مستقبل تاریک ہو.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes