لوگ سنی سنائی باتوں سے زیادہ اپنے کام پر فوکس کریں، اداکارہ نسرین جان

Published on April 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

کسی بھی فلم یا ڈرامے کی کامیابی کیلئے ریہرسل بنیادی جزو ہے، اداکارہ کی گفتگو
کراچی (یواین پی )پاکستان ٹیلی وژن اور معروف چینلزو فلم کی ورسٹائل اداکارہ نسرین جان نے مشہور سیریز ”پس آئینہ“ کے ایک مرکزی کردار کانسٹیبل اورمقامی چینل کا ”صبا برائے فروخت“ میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت پائی،آج کل کراچی میں بننے والی کئی ٹی وی سیریلز اور یونیورسٹی کے طالبعلموں کے پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دو دہائی سے پی ٹی وی اور نجی چینلز سے کافی کام کر چکی ہیں ان کی وجہ شہرت ”پس آئینہ“ سے ہوئی جس میں کانسٹیبل کا کردار ادا کیا تھا،پاکستان میں بننے والی پہلی بھارتی ایوارڈ یافتہ سائکو تھرلر فیچر فلم”ہوٹل“ میں اپنی زندگی کا لازوال کردار ”ہندو پامسٹ“ کا ادا کیا جسے اپنی زندگی کا اسے یادگار کردار کہتی ہیں،نسرین جان کے مطابق فلم یا ڈرامے کی ریہرسل بہت ضروری ہوتی ہے، ان ریہرسلز کا آج کے دور میں دور دور تک پتہ نہیں، پروڈیوسرز کو چاہیے کہ ڈراموں کی تعداد میں اضافے کے علاوہ اس کے معیار پر بھی توجہ دیں اور یقین کریں کہ صرف ریہرسلز کے بعد ہی وہ ڈرامے اور سیریلز کامیابی کی ضمانت بن سکتے ہیں جس کی مثالیں پاکستان ٹیلی وژن کے ماضی میں دیکھے جانے والے ڈرامے اور سیریلز ہیں جو ریہرسلز کے بعد پیش کیے گئے،ان کی دعا ہے کہ اللہ پاک سب کوحقوق العباد کا خیال رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور میڈیا میں ساتھی کام کرنے والے اداکاروں کو پیغام ہے کہ لوگوں کی سنی سنائی باتوں سے زیادہ اپنے کام پر فوکس کریں،ایک دوسرے کی غیبت کرنے سے بچیں کیوں اور اپنے کام پر توجہ دیں تا کہ آپ کاکام ہی آپ کو آپ کی پہچان کروائے گا اور آپ کا ستارہ یقینا پھرعروج پر ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题