پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض خون سے متعلقہ بیماری ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن17اپریل کومنایاجائے گا

Published on April 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض خون سے متعلقہ بیماری ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن17اپریل کومنایاجائے گاورلڈ ہیمو فیلیا ڈے کے حوالے سے محکمہ صحت،بلڈ ڈونرز اورسماجی تنظیموں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت اور مقررین خطاب کرتے ہوئے خون کی بیماری ہیمو فلیا کی بنیادی علامات سے آگاہی اس کے تدارک اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہیمو فیلیا خون کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون جمانے والے فیکٹرز کی کمی واقع ہو جاتی ہے اس مرض میں مبتلا مریض کو چوٹ لگنے سے یا معمولی زخم سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے اور جاری رہتا ہے اس مرض میں 17برس سے 20برس تک کی عمر کے نوجوان مبتلا ہو تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دے کرمریضوں کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog