کراچی (یواین پی )خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ محبت جیسے جذبے کی قدر کرتی ہوں لیکن دوسرے لوگوں کی زندگی سے تجربہ حاصل کرتے ہوئے اس جھمیلے سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ میں ہرگز محبت کے خلاف نہیں لیکن میں نے دوسرے لوگوں کی زندگی سے تجربہ حاصل کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار نیلم نے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ شادی کے بعد اپنے شوہر سے محبت کی جائے جس سے میاں بیوی کا رشتہ انتہائی مضبوط رہتا ہے ۔ اس وقت متعدد پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور میری ساری توجہ ان پر مرکو ز ہے ۔ فلم چھپن چھپائی میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا، احسن خان کے ساتھ کام کر کے مزہ آیا مزید فلموں کی آفر ہونے کے باوجود ٹی وی ڈراموں کو فی الحال ترجیح دے رہی ہوں۔