مانسہرہ، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران متعدد نامی گرامی منشیات فروش گرفتار

Published on April 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

مانسہرہ(یواین پی)ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمدارشد خان کی نگرانی میں تھانہ سٹی مانسہرہ کا لبڑ کوٹ اور گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران متعدد نامی گرامی منشیات فروش گرفتار جبکہ اشتہاری،مفروران کو پناہ دینے کے جرم میں ایک سہولت کار بھی گرفتار کر لیا گیا،تفصیل وواقعات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابرآفریدی کے حکم پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ارشد خان کی نگرانی میں تھانہ سٹی مانسہرہ نے جمعہ کے روز لبڑ کوٹ اور گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش منشیات سمیت دھر لیے گئے ہیں،گرفتار منشیات فروشوں میں محمد ارشاد ولد محمد اشرف ساکن لبڑ کوٹ،شیراز ولد آصف،صابر ولد یوسف،رفاقت ولد منور خان شامل ہیں،گرفتار منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے جبکہ اسی کاروائی کے دوران مفروران،اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں سہولت کار عثمان شاہ ولد سخاوت شاہ کو گرفتار کر لیا گیا،مانسہرہ کے عوامی حلقوں نے مانسہرہ پولیس کی قابل ستائش کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes