جڑواں شہروں میں شدیدگرمی کے باعث گھروں سے باہر افطاری کے رجحان میں اضافہ

Published on June 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments


بیشتر ہوٹلوں اور ریستورانوں کی طرف سے فیملیز کیلئے افطار ڈنر کے نئے پیکجز متعارف کرا دیئے گئے ہیں
اسلام آباد (یو این پی) جڑواں شہروں میں شدیدگرمی کے باعث گھروں سے باہر افطاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بیشتر ہوٹلوں اور ریستورانوں کی طرف سے فیملیز کیلئے افطار ڈنر کے نئے پیکجز متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔ مختلف انواع اور اقسام کے کھانوں کے پیکجز شہریوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ افطار و ڈنر کیلئے معیاری ڈشز کے دعوے کئے جا رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ فیملیز کو اپنی طرف راغب کیا جا رہا ہے جس کا مقصد رمضان المبارک کے دوران اپنے کاروبار کو وسعت دینا ہے۔ مہنگائی کے باوجود افطار کے وقت بیشتر خاندانوں کا افطار گھر سے باہر کرنے کا رواج فراغ پا رہا ہے جس کے باعث ہوٹلوں کی اس پیشکش سے لوگ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور بسا اوقات افطار اور ڈنر کے وقت بکنگ کرانا دشوار ہوتا ہے۔ صارفین نے رش کا فائدہ اٹھا کر من مانے دام وصول کرنے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں کی اجارہ داری ختم کرانے اور معیاری ڈشز کا لیبل سجا کر غیر معیاری کھانے اور اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں کے خلاف فوڈ کنٹرول ایکٹ کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes