ڈی سی ڈاکٹر ذیشان حنیف کا نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور ز کے خلاف سخت ایکشن

Published on April 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی رات گئے نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور ز کے خلاف کاروائی۔اس موقع پر محکمہ صحت افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ڈپٹی کمشنر نے خود میڈیکل سٹورز میں ادویات چیک کیں اور نشہ آور ادویات بر آمد ہونے پر دو میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا جبکہ ایک میڈیکل سٹور کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے گذشتہ رات اکبر روڈ اوکاڑہ پر میڈیکل سٹورز کو چیک کیا بابا فرید میڈیکل سٹور سے بھاری تعداد میں نشہ آورد ادویات بر آمد ہونے پر انہوں نے موقع پر ہی ادویات کو قبضہ میں لیتے ہوئے دکان سیل کروا دی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاجبکہ داتا پنسار سٹور اکبر روڈ سے دوران چیکنگ نشہ آور اور ممنوعہ ادویات بر آمد ہونے پر پنسار سٹور کو سیل کر کے چالان کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف نے کہا کہ ضلع میں نشہ آور اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ضلع کی تینوں تحصیلو ں میں محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹرز کو بلا تفریق کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ایسے میڈیکل سٹور ز جہاں سے نشہ آور اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوں گی ان میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ میڈیکل سٹور ز کے مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题