وزارت مذہبی امور نے بحر ی جہاز کے ذریعے سستا حج کرانے کی آفر ٹھکرا کر پاکستانیوں پر ظلم کیا عبدالحفیظ تبسم

Published on June 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

index
بور ے والا(یواین پی) وزارت مذہبی امور نے بحر ی جہاز کے ذریعے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کی طر ف سے سستا حج کرانے کی آفر ٹھکرا کر پاکستانیوں پر ظلم کیا۔ مسلمان ہونے کے ناطے حج یا عمرہ کا سفر دیگر ممالک کی نسبت ہماری مُلک پاکستان میں بھی سستا ہونا چاہیے تھا ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع وہاڑی ملک عبدالحفیظ تبسم نے عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انڈونیشیا میں تو باقاعدہ حج پر سبسڈی دی جاتی ہے ہمارے ہاں وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے حکومت کو سستا حج کروانے کی آفر کی ۔لیکن شاید کمیشن نہ ملنے کے باعث وزارت مذہبی امور اس آفر کو ٹھکرا رہی ہے۔ اگر کراچی سے سعودی عرب 25ہزار روپے میں ایک غریب آدمی سفر کر لیتا ہے۔ تو وزارت مذہبی امور کو کیا مسئلہ ہے۔ اور جس آدمی نے فضائی سفر کرنا ہو وہ فضائی کرے لیکن گر کسی کے پاس فضائی سفر کے اخراجات نہیں ہیں تو وزارت ہذہبی امور انہیں بحری جہاز میں سفر کرنے دے۔ اور گزشتہ دور میں میں وزیر مذہبی امور نے حجاج اکرام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا تھا۔ اور اب وزیرمذہبی امور سردار یوسف بھی حج کو مشکل سے مشکل تر بنانے میں مگن ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے پچھلے دنوں 30ہزار روپے حج اخراجات کم کرنے کا حکم دیا تھا ۔ یعنی وزارت مذہبی امور نے شروع میں ہی ہر حاجی کو 30ہزار روپے کا ٹیکہ لگایا تھا۔ سردار یوسف وزیر مذہبی امور کی ہیں زیر نگرانی ترکی سے آنیوالے گردن توڑ بخار کے انجکشن حاجیوں کو فروخت کیے گئے ہیں حالانکہ ترکی نے وہ فی سبیل اللہ فراہم کیے تھے۔ اور اب یہ تمام وزیر اعظم میاں نواز شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لیں اور وزارت مذہبی امور کو کرپشن سے پاک کریں اور وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کی پیشکش کو قبول کریں تاکہ غریب سستا حج کر سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes