قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایۂ افتخار ہیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Published on May 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد کی گئی۔تقریب میں آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران شاندار خدمات پر افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 51 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت جبکہ دو جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈلز سے نوازا گیا۔تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی فرض شناسی، عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایۂ افتخار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بطور ادارہ اپنے ہر فرد کو اور اس کے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے، ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منانے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes