کراچی(یو این پی ) ایکسپو سینٹر،کراچی میں ہونے والی ’’ماڈرن وومن شو‘‘ کی پارکنگ میں صبح کے وقت ایک بدتمیز بادشاہ نامی سیکورٹی گارڈ نے دھمکی آمیز رویہ رکھ کر اونچی آواز سے مہمان حضرات اور میڈیا کی سینئر پرسنلٹی سے نہایت نازیباالفاظ سے الفاظ کسے، جس پر وہاں پر موجود ایکسپو سینٹر کی سیکورٹی اور پولیس کے چندسپاہی نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیا اور انہوں نے ’’بادشاہ‘‘ نامی سیکورٹی گارڈ کی طرف سے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی مگر اس سیکورٹی گارڈ نے دونوں مہمان حضرات سے صحیح پارکنگ ہونے پر بھی زبردستی اور دھونس آمیز انداز میں گاڑیوں کا لفٹر سے اٹھوانے کی دھمکی دے کر ناشائستہ زبان استعمال کی، تفصیلات کے مطابق مہمان حضرات جب اپنی گاڑیاں پارک کر کے واپس آ رہے تھے تو بادشاہ نامی اس گارڈ نے ان سے کہا کہ آپ فوری طور پر اپنی گاڑیاں یہاں سے ہٹوا لیں ورنہ میں ان کو لفٹر سے اٹھوا لوں گا اس پر مہمان حضرات کے استفسار پر بتایا گیا کہ آپ کے گارڈز نے ہی یہاں کی جگہ کا تعین کیا ہے اور یہاں گاڑیوں کو پارک کرنے کا کہا ہے جس پر وہ اور چراغ پا ہو گیا اورناشائستہ زبان استعمال کرنے لگا جس پر موقع پر موجود پولیس کے سپاہی نے اسے سمجھایا بھی مگر وہ مسلسل غلط الفاظوں کا استعمال کرتا رہا اوراس کا رویہ نہایت جارحانہ تھا، معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ اکثر اس طرح کی حرکات یہاں پر وزٹ کرنے والے مہمان حضرات سے کرتا چلا آ رہا ہے جس پر مہمانوں نے اپنی عزت کو بچاتے ہوئے اپنی گاڑیاں دوسری جانب پارک کیں مگر وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑاتا ہوا چلا گیا ۔ مہمان حضرات نے صحافی کو تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ ایکسپوسینٹر کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پرایسے لوگوں کے خلاف ایکشن لے کہ مہمان حضرات اتنی دھوپ میں آکر کراچی میں ہونے والے گنی چنی تقاریب میں بڑی مشکل سے پہنچ پاتے ہیں اور وہ یہاں آکر ایسے بد زبان اور بدتمیز سیکورٹی گارڈز سے اپنی عزت کی دھجیاں اڑوانے نہیں آتے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف جلد از جلد کارروائی کرکے قرار واقعی سز دینے میں دیر نہیں کرے ورنہ اس سے کراچی کے ایکسپو سینٹر کی بدنامی ملکی سطح پر پہنچ سکتی ہے