اوکاڑہ ، چوہدری مقصود احمد جٹ چیئرمین پو ٹیٹو ریسرچ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کوگورنر پنجاب نے اعلی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا

Published on May 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان نے حسب سابق سٹال پر دو مشینیں لگا کر فری چپس ٹھنڈا پانی چائے قہوہ کا اہتمام کیا میلہ کا افتتاح ثاقب عطیل سیکریٹری زراعت جنوبی پنجاب نے سرفراز مگسی سیکریٹری اور دیگر اکابرین کے ہمراہ کیا اور کیک کاٹا وہ ہر سٹال پر بنفس نفیس گئے اور معلومات حاصل کیں کانفرنس میں سیکریٹری نے بتایا جنوبی پنجاب میں کاٹن کی کاشت کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا میلہ کے دوسرے دن افتخار سہو سیکریٹری زراعت پنجاب کمشنر ملتان عامر خٹک مہمان خصوصی تھے جو ہر سٹال پر گئے اور معلومات حاصل کیں سیکریٹری زراعت پنجاب نے چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب سے آلو کی اقسام کاشت برآمد ویلیو ایڈیشن پر تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر نوید عصمت کاہلوں بھی موجود تھے سیکریٹری نے سوسائٹی کے آلو کے مفت چپس سٹال کو سراہا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب انجنئیر بلیغ الرحمن تھے انہوں نے انتظامیہ کی کاوشوں ،نواز شریف یونیورسٹی ،پوٹیٹو گرورز سوسائٹی کی کوششوں اور کاکردگی کو سراہا کسان میلہ میں سوسائٹی سٹال پر رش رہا وزٹ کرنے والوں میں گورنر پنجاب انجنئیر بلیغ الرحمن ،سابق گورنر رفیق رجوانہ ڈاکٹر محمد آصف وائس چانسلر ،زاہد گردیزی چیئرمین مینگو گرورز امتیاز احمد ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ،سید جاوید بخآری سابق وفاقی وزیر ، ڈاکٹر سلطان ڈائریکٹر رائس ریسرچ، پپلاں کے معروف کاشتکار ملک امیر جوئیہ ،اکرام آرائیں صدر کولڈ سٹوریج ایسوسی ایشن ،حمزہ چیمہ وزیر آباد پی اے آر سی کی خاتون سائنسدان میڈم حاجرہ ،سوات سے کاشتکار ،رانا خورشید ،پروفیسر ناظم لابر ، ملک غضنفر پارس ڈاکٹر انجم علی بٹر ڈی جی زراعت ،ڈاکر شوکت علی عابد ڈپٹی ڈائریکٹر بھکر ڈاکٹر اللہ رکھا سندھو ملتان ، کاشتکاروں سرکاری افسران سائنسدانوں نے شرکت کی مفت چپس سٹال کو سراہا تقریب میں شرکاء کی خدمت کرنے انوکھا سٹال لگانے پر مینجر چودھری محمد اکمل نوید اوکاڑہ کو خصوصی سوینیر دیا گیا چودھری محمد مقصود احمد جٹ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوٹیٹو ویجیٹبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی کا تعارف کروایا اور کہا ملک میں پیداوار میں جو اضافی ہوا ہے وہ زرعی سائنسدانوں کی مرحون منت ہے کھادیں مشینری بیج ٹیکنالوجی انہینوں نے فراہم کیں اس موقع پر مطالبہ کیا ریسرچ اداروں کے تیار کردہ بیج کی نیلامی کا طریقہ کار آسان کیا جائے ریسرچ اداروں کے بجٹ میں اضافی کیا جائے اور پوٹیٹو کے مسائل کے لئے پاکستان پوٹیٹو ایکسپورٹ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ بنایا جائےسیکریٹری زراعت پنجاب نے پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ اور پوٹیٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو جلد وزٹ کرنے کا عندیہ دیاچودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو کو گورنر پنجاب انجنئیر بلیغ الرحمن نے ایوارڈ دیاپوٹیٹو ویجیٹبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان کا یہ اعزاز ہے ایک تقریب میں چھ ایوارڈ حاصل کئے۔ چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو نے آرگنائزر سید صہہیب شاہ ،امجد بخآری چوہدری بلال کو شاندار جاندار پر منظم کسان میلہ منعقد کروانے پر مبارکباد دی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题