تحریکِ انصاف حقیقی کے نام سے پارٹی رجسٹر کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

Published on May 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

لاہور(یوا ین پی)سابق پی ٹی آئی رہنما راؤ یاسر نے تحریکِ انصاف حقیقی کےنام سے پارٹی رجسٹر کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کر دی۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے ارکان الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست دائر کی۔گزشتہ روز تحریکِ انصاف حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر نے ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا ملنی چاہے، عمران خان نے نوجوانوں کو خواب دکھائے، ایسے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا جو ملک کے ساتھ مخلص ہوں گے۔راؤ یاسر نے مزید کہا کہ جیلوں میں موجود بے گناہ کارکنوں کو ان کی اپنی جماعت میں شمولیت دوں گا، جیلوں میں قید بے گناہ افراد کے لیے مہم چلاؤں گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی، نشان الاٹ کرا کے انتخابی مہم کا اعلان کروں گا، نوجوان پاکستان تحریکِ انصاف حقیقی کا ساتھ دیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes