ٹھٹھہ، بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی،26 گھٹکہ فروش اور 2 منشیات فروش گرفتار

Published on March 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) 5 ہزار 9 سو 95 پچانوے (5995) پیکٹ گھٹکہ ماوا، 11 کلو چورہ سپاری، 1 موٹر سائیکل، 58 بیگز دیسی شراب اور 775 گرام چرس برآمد 26 گھٹکہ فروش اور 2 منشیات فروش گرفتار ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر آللہ ڈنو پنھور اور انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ سب انسپیکٹر محمد ھاشم سومرو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ناکہ گرائونڈ ٹھٹہ، اللہ کھائی لنک روڈ ٹھٹہ اور مسن محلہ ٹھٹہ میں کارروائیاں کرکے 1 منشیات فروش ملزم نادر علی شاہ کو 775 گرام چرس اور 6 گھٹکہ فروش ملزمان ثنا اللہ شاہ، علی مراد جاکھرو، سومار کھڈائی کو 390 پیکٹ اور قاسم جاکھرو، عامر میرجت، نواز علی عرف گوگو شیخ کو 480 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ ٹھٹہ ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر لیاقت علی کنبھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گجو شیر میں کارروائیاں کرکے 2 گھٹکہ فروش ملزمان سہیل میمن کو 11 کلو چورہ سپاری، 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 1 موٹر سائیکل اور عباس علی عرف ابی ملاح کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 منشیات فروش آصف عمرانی کو 58 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔ تھانہ ساکرو ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر گل حسن کچھار اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپیکٹر محمد حسن پتافی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ساکرو اور غلام اللہ شیر میں کارروائیاں کرکے 6 گھٹکہ فروش ملزمان محمد حنیف میمن، گل محمد عرف گلو سمیجو کو 800 پیکٹ اور امیر بخش خاصخیلی، عبدالغفور شیخ، محمد حسن خاصخیلی، دانیال کنبھار کو 550 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے تھانہ مکلی ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپیکٹر اصغر علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی سب انسپیکٹر علی خان راہوجو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جنگشاہی اور مکلی میں کارروائیاں کرکے 5 گھٹکہ فروش ملزمان حضور بخش جوکھیو کو 100 پیکٹ، چنیسر بروہی کو 150 پیکٹ، بابو جوکھیو، حنیف جوکھیو اور دین محمد جوکھیو کو 180 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے تھانہ مکلی۔ تھانہ گاڑہو ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر گلزار علی تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت *گاڑہو شہر میں کارروائیاں کرکے 3 گھٹکہ فروش ملزمان بشیر احمد میمن کو 630 پیکٹ، آللہ بچایو خاصخیلی کو 235 پیکٹ اور عبداللہ پٹھان کو 730 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گاڑہو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔ ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپیکٹر راجا عبدالحق بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گھوڑاباڑی شہر میں کارروائی کرکے 3 گھٹکہ فروش ملزمان محمد عامر خاصخیلی،مراد علی بھٹو اور گوردن عرف گولڈن ٹھاکر کو 250 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر 26/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھوڑاباڑی ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپیکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کینجھر پر کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم شعیب گندرو کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ کینجھر پر مقدمہ درج کردیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes