مصطفی آباد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافوری خاتمہ کیاجائے اسرار احمد زیدی شاہ

Published on June 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

photo lalyani zede sha
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)معروف سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے کہا کہ مصطفی آباد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافوری خاتمہ کیاجائے ، مصطفی آباد میں دوبارہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے مڈل کلاس اورغریب محنت کش افراد کے گھروں میں بجلی نہ ہونے کے باعث فاقے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوچکاہے انہوں نے کہا کہ مصطفی آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، طلبہ اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار جبکہ ویلڈرز، کمپوزرز، پرنٹرز، فوٹو سٹیٹ مالکان، درزی اور دھوبی وغیرہ تقریباً بے روزگار ہو چکے ہیں۔ مصطفی آباد میں لوڈشیڈنگ کے باعث تمام طبقات زندگی باالخصوص کاروباری حلقے اور طلبہ سخت مشکلات کا شکار ہیں، مسلسل کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث یو پی ایس بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر سنجیدگی سے غورکرکے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی لائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy