ڈی ایس ریلوے کا فیصل آباد سٹیشن کا دورہ، سہولیات کا معائنہ

Published on June 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے افسران کے ہمراہ فیصل آباد ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹیشن پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈی ایس ریلوے نے سٹیشن پر ریزرویشن آفس، ویٹنگ رومز، پلیٹ فارمز، مختلف دفاتر سمیت وینڈنگ سٹالز پر صفائی ستھرائی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سمیت اشیا کامعیار بھی چیک کیا۔اس کے علاوہ ڈی ایس ریلوے نے مسافروں کیلئے پینے والے صاف پانی، مسافروں کیلئے بیٹھنے کے انتظامات اور پلیٹ فارمز سمیت ویٹنگ رومز میں لائٹس اور پنکھوں کا بھی معائنہ کیا۔ مزید برآں ڈی ایس ریلوے لاہور نے گارڈز اور ڈرائیورز رننگ رومز کا معائنہ کیا اور رننگ رومز میں دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ سٹیشن کے دورے کے دوران ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ کم وسائل میں رہتے ہوئے ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کو بہترین سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسافر ریلوے کا قیمتی اثاثہ ہیں تاہم مسافروں کی خدمت، حفاظت اور سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog