مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد

Published on November 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments
66
نئے ہجری سال کے آغاز پر گورنر مکہ ،حرمین شریفین ، شاہی خاندان کے افراد اور مختلف ممالک کے سفرا کی شرکت
مکہ مکرمہ (یو این پی) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب ہوئی۔ خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ نئے ہجری سال چودہ سو چھتیس کے آغاز پر خانہ کعبہ کوغسل دینے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر مکہ ، حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس ، شاہی خاندان کے افراد اور مختلف ممالک کی سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا ، جبکہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب سے صاف کیا گیا۔ صفائی کیلئے کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑو استعمال کیا گیا۔ خانہ کعبہ کو ہرسال محرم الحرام کی پندرہ تاریخ اور یکم شعبان کو غسل دیا جاتا ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy