افریقی شخص کی خانہ کعبہ میں دیوار حجر اسماعیل کے فانوس توڑنے کی کوشش

Published on June 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

10365959_328913257263502_8577099214512555278_n
مکہ مکرمہ.۔۔سعودی عرب کی پولیس نے ایک شخص کو اس وقت حراست میں لے لیا جب اس نے خانہ کعبہ میں دیوار حجر اسماعیل کے اوپر لگے خوبصورت فانوس توڑنے شروع کیے۔ اس منظر کی ویڈیو کچھ لوگوں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران موبائل فون سے بنا لی اور پولیس نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گرفتار کئے جانے والے شخص کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں اور اس کا تعلق ایک افریقی ملک سے ہے.مکہ مکرمہ کے پولیس۔ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عاطی بن عطیہ القرشی نے ایک بیان میں بتایا کہ اتوار کے روز صبح دس بجے خانہ کعبہ میں موجود ایک شخص نے دیوار حجر اسماعیل پر چڑھنے کی کوشش کی، اس موقع پر اسے اس عمل سے باز رکھنے کے لئے مکہ پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی، تاہم اس دوران شخص نے دیوار پر لگے فانوس توڑنے شروع کر دیئے. اس پاگل انسان کے بارے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کا دھڑ ننگا ہے جبکہ اس نے انتہائی مختصر ٹراٶزر پہن رکھا ہے۔ اس کے ہاتھ میں ایک چھوٹی کرسی تھی اور وہ دیوار حجر اسماعیل کے قریب فانوس کے پاس چلتا دیکھا گیا کہ اس دوران عمرہ ادائیگی میں مصروف چند افراد نے اس کی یہ حرکت موبائل کیمرے میں محفوظ کرنا چاہی جس سے وہ مشتعل ہو گیا اور اس نے توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy