بلوچستان، دہشتگردوں سے مقابلہ، میجر اور نائیک شہید

Published on July 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

بلور(یو این پی)بلوچستان کے علاقے بلور میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے، جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار کے راستے روکنے کیلئے ناکہ بندی کی۔اس موقع پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے آخری سانس تک چھپ کر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔میجر ثاقب حسین نے والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہیں، جبکہ نائیک باقر علی نے سوگواران میں تین سال کی بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes