سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف صدر اوکاڑا پریس کلب شیخ شہباز شاہین کی کال پر احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

Published on July 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) صدر اوکاڑہ پریس کلب شیخ شہباز شاہین کی کال پر سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس میں اوکاڑا پریس کلب کے جنرل سیکٹری شیخ شفیق الرحمان و دیگر عہدے داران اور ممبران کہ علاوہ اوکاڑا کی صحافی برادری وکلا سول سوسائٹی انجمن تاجراں ۔مرکزی انجمن تاجراں جماعت اسلامی اوکاڑہ انجمن آڑتھیان سبزی منڈی موبائل فونز ایسوسی ایشن اقلیتی طبقہ کے نمائندہ عبید پادری کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکا نے سویڈن حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور احتجاجی ریلی نکالی ریلی کالج روڈ تحصیل روڈ اوکاڑا پریس کلب چوک میں پہنچی جہاں پر مقررین نے اپنے خطاب میں سویڈن میں ہونے والی قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے ساتھ فوری سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور عالمی سطح پر ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے کسی بھی ملک کو قران مجید سمیت تمام مقدس کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہ ہو اور انبیاء کرام کے بارے میں کس قسم کی گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog