پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

Published on July 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس آج سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کرلیا۔کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری میں صبح ساڑھے 8 بجے ہوگی، جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت کا نوٹس بھی جاری کردیا۔عدالت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، خواجہ حارث ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہر علی خان اور فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes