چین، سیکیو رٹی کے حوالے سے اثر و رسوخ کا حا مل شیانگ شان فورم ختم ہو گیا

Published on November 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

فورم میں 100 سے زائد مما لک کے 1800 نما ئندوں کی شر کت
بیجنگ (یو این پی) چین میں منعقد ہو نے والا بیجنگ شیانگ شان فورم ختم ہو گیا ۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کے دوران، 100 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 1,800 سے زائد نمائندوں نے “مشترکہ سلامتی اور پائیدار امن” کے موضوع پر مکالمے اور تبادلہ خیال میں حصہ لیا ۔اس بار شرکاء کی تعداد اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی ۔ “ہمیں تمام فریقوں کی آواز کو سننا چاہیے اور مشترکہ جیت کا تصور اپنانا چاہیے۔ یہ بیجنگ شیانگ شان فورم کی تجویز ہے۔” افغانستان ڈویلپمنٹ اینڈ پیس ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر خادم کی جانب سے بیجنگ شیانگ شان فورم پر یہ تبصرہ بہت سے شرکاء کی آواز ہے۔ یوکرین کے موجودہ بحران اور فلسطین-اسرائیل تنازعے کے تناظر میں، فورم کی مقبولیت نے سیکورٹی کے مسائل پر مشترکہ بات چیت ، تبادلوں اور رابطوں کو بڑھانے کی دنیا کی خواہش کو ظاہر کیا ہے ۔ اجلاس میں شریک ماہرین نے مزید سفارت کاری، مزید مذاکرات اور مزید تبادلوں پر زور دیتے ہوئے امن اور سلامتی کا مشترکہ مطالبہ کیا ۔موجودہ دور میں چین کی طرف سے پیش کردہ عالمی سیکورٹی انیشیٹو ،عالمی سیکورٹی گورننس کے لیے ایک اہم حل بن گیا ہے اور اسے 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے مثبت جواب ملا ہے۔ عالمی سیکورٹی انیشیٹو کو نافذ کرنے کے لیے ایک اہم میکانزم اور پلیٹ فارم کی حیثیت سے، بیجنگ شیانگ شان فورم، “مشترکہ سلامتی، پائیدار امن” کے موضوع پر، اس انیشیٹو کے بنیادی تصور کا احاطہ کرتا ہے اور تمام فریقوں کو سیکیورٹی حکمت عملی تلاش کرنے اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes