شیخوپورہ ،ڈرائیوروں سے رشوت لینے پر ٹریفک پولیس کے 3 اہلکارمعطل

Published on July 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے ڈرائیوروں سے رشوت لینے پر ٹریفک پولیس کے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا ذرائع کے مطابق لاہور روڈ گوجرانوالہ روڈ شرقپور روڈ پر ٹریفک پولیس کا عملہ ناکے لگا کر ٹرکوں آئل ٹینکروں ڈمپرز بسوں ویگنوں کے ڈرائیوروں سے روزانہ 5 سے 6 لاکھ روپے رشوت اکٹھی کرتا ہے جس کی شکایت نگران حکومت پنجاب ڈی آئی جی ٹریفک تک پہنچی جس پر ڈی پی او زاہد نواز مروت نے انکوائری کی تو پتہ چلا کہ لاہور روڈ پر سگیاں چوک کے قریب ٹریفک پولیس کا عملہ ناکہ لگاکر ڈرائیوروں سے رشوت وصول کرتا ہے ڈی پی او شیخوپورہ نے رشوت خوری پر وارڈن نبیل کانسٹیبل اجمل اور ڈرائیور ناصر بیگ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس کی لائسنس برانچ میں بھی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کرپشن کو روکنے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں _

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes