دبئی نے پاکستان کو ویزٹ ویزوں کے اجراء کا عمل روک دیا

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments
 

دبئی (یواین پی) دبئی نے پاکستان کو ویزٹ ویزوں کے اجراء کا عمل روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات گزارنے کیلئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد دبئی پہنچ گئی ہے۔ دبئی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کل 3 لاکھ سے زائد پاکستانی کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات گزارنے کیلئے ویزٹ ویزےپر دبئی پہنچ چکے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے دبئی پہنچنے کے بعد اب دبئی نے پاکستان کو ویزٹ ویزوں کے اجراء کا عمل روک دیا ہے۔ چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نعیم شریف کے مطابق گذشتہ روز دبئی کے وزٹ ویزے کے لیے بھیجی گئیں تمام درخواستیں بغیر وجہ بتائے مسترد کردی گئیں۔ جبکہ پاکستانی شہریوں کو تاحکم ثانی دبئی وزٹ ویزے کے لیے مزید درخواستیں جمع کرانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ممکن ہے کہ وزٹ ویزا پر پابندی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجودگی کی وجہ سے لگائی گئی ہو۔ تاہم یہ پابندی وقتی ہے جو کہ آئندہ برس جنوری میں ختم کردی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog