اوکاڑہ،دودھ اور دہی مقررہ نرخوں سے زائدپر فروخت کرنے پر متعدد دکانیں سیل

Published on July 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایات کی روشنی میں انتظامی افسران گراں فروشوں کے خلاف متحرک۔اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفی جٹ نے دودھ اور دہی مقررہ نرخوں سے زائدپر فروخت کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں۔تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام مصطفی جٹ نے عوامی شکایات پر شیخ ٹی سٹال،شاکر ٹی سٹال،ایمان ملک شاپ،حافظ ملک شاپ اور کیکس اینڈ بیکس بیکرز کی اچانک چیکنگ کی اور دودھ و دہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر انہیں سیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف اسی شد و مد سے کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی گراں فروش اور ملاوٹ کرنے والے سماج دشمن عناصر کو کسی صورت رعائیت نہیں کی جا سکتی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes