وزیراعظم شہبازشریف نے فیصل آباد کو 10 ارب روپے کے دو اہم منصوبوں کا تحفہ دیا۔طلال چوہدری

Published on July 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کے وژن پر چلتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے فیصل آباد کو آج 10 ارب روپے کے دو اہم منصوبوں کا تحفہ دیا اور یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اگر عوام نے موقع دیا تو نوازشریف ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے،” انشائاللہ۔اپنے ایک ٹویٹ میں طلال چوہدری نے کہا کہ آج کے منصوبوں سے اب فیصل آباد کے پاس ایک نہیں دو راستے موٹر وے تک مل گئے ہیں جبکہ لاہور تک کا سفر اب ایک گھنٹے میں ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے پاکستان کے مانچیسٹر (فیصل آباد)میں صنعت، کاروبار اور زراعت میں اضافہ ہوگا، قومی معیشت میں فیصل آباد کا حصہ وسائل دینے کے لحاظ سے مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم تھری سے منسلک ستیانہ روڈ اورِ نگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے پر اہلیان فیصل آباد قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔15 ماہ میں معاشی بحالی، استحکام اور تعمیر وترقی کی ”شہبازسپیڈ“ ایک روشن مثال ہے، اگلے پانچ سال بھی یہی رفتار اور یہی سمت چاہیے تاکہ غربت، مہنگائی اور معاشی بدحالی کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ اِک واری فیر شیر، اِنشائاللہ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes