سانحہ کوئٹہ،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے منیر احمد خان سدھانہ

Published on August 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

UNP
جھنگ(یواین پی)کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت اور وکلاء کا بہیمانہ قتل کے سو گوار ہیں ،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سینئیر وکیل اور جھنگ بار کے ترجمان ایڈووکیٹ منیر احمد خان سدھانہ نے یواین پی سے گفتگو کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں بخوبی انجام دے رہے ہیں لیکن آئے روز معصوم لوگوں کے قتل کا سلسلہ تھم نہیں رہا ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکے میں وکلاء اور کوئٹہ بار کے صدر کے جاں بحق ہونے پر آنکھیں اشک بار ہیں اور انکے پسماندگان کیلئے صبر کے دعا گو ہیں ۔انہوں نے کہا فاٹا اور کراچی میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اس کے علاوہ اس دھماکے میں ملوث عناصر کو پکڑنے کیلئے ملک کے جس کونے میں بھی جانا پڑے پکڑ کر ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔منیر احمد نے مزید کہا کہ ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی سات روزہ سوگ منایا جائے گا اور کوئٹہ سانحہ کے شہیدوں کیلئے غائبانہ نما ز جنازہ بھی ادا کی جائیگی ۔اس موقع پر صدر بار صوفی ثنا ء اللہ رانجھا اور جھنگ بار کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes